30 اکتوبر 2011 - 20:30

نيٹو نے ليبيا کے خلاف اپنا فوجي مشن باضابطہ طور پر ختم کرديا ہے-

ابنا: آج پير کے روز نيٹو کے جاري کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ اکتيس مارچ سے ليبيا ميں جو فوجي آپريشن شروع کيا گيا تھا وہ آج مقامي وقت کے مطابق گيارہ بجکر پچاس منٹ پر ختم کرديا گيا ہے- نيٹو کے بارہ ملکوں کي شرکت سے اکتيس مارچ سے شروع ہونے والے آپريشن کے دوران نو ہزار چھے سو فوجي يونٹوں نے قذافي حکومت کي تنصيبات کو نشانہ بنايا -ليبيا کي وزارت صحت کے جاري کردہ اعدادو شمار کے مطابق سات ميہنے کے دوران ليبيا پر نيٹو کي بمباري ميں کم ازکم تيس ہزار عام شہري مارے گئے ہيں-

............

/169